0
Wednesday 4 May 2016 12:15

18 کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پانامہ لیکس کا ایشو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے، ملک محمد وارث کلو

18 کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پانامہ لیکس کا ایشو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے، ملک محمد وارث کلو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور رُکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔ جوہر آباد مین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایل ایم این کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دُنیا کے باوقار اور ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ باشعور عوام پانامہ لیکس کی آڑ میں منفی سیاست کرنے والوں سے خوب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست اور احتجاج کے باوجود پاکستان کے 18 کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پانامہ لیکس کا ایشو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 536772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش