0
Wednesday 4 May 2016 14:08

مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7 اور 8 مئی کو ہونگے

مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7 اور 8 مئی کو ہونگے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7 اور 8 مئی بنام ’’پیام وحدت کنونشن‘‘ مسجد و امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سو سائٹی میں منعقد ہوگا، کنونشن کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی نو منتخب کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے صوبائی آفس وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اپنی کابینہ سمیت عہدے سے سبکدوش ہونگے اور نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے صوبائی شوریٰ کا اجلاس 2 بجے دن اور پولنگ کا آغاز 3 بجے ہوگا، 4 بجے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے نام کے اعلان کے فوراََ بعد شروع ہوگا اور 6 بجے شام ایم ڈبلیو ایم کراچی کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب سیکرٹریز سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب صوبائی و کراچی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 536788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش