0
Tuesday 8 Feb 2011 00:23

ایف آئی اے نے پرویز مشرف کو بے نظیر قتل کیس میں مفرور قرار دے دیا

ایف آئی اے نے پرویز مشرف کو بے نظیر قتل کیس میں مفرور قرار دے دیا
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق صدر پرویز مشرف کو بینظیر قتل کیس میں مفرور قرار دے دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیے گئے عبوری چالان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام بھی شامل ہے۔ رولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر قتل کیس کے ملزمان سابق سی سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ٹاون خرم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر جنرل چودھری ذوالفقار نے عبوری چالان پیش کیا،جس میں پرویز مشرف اور چودھری پرویز الٰہی کا نام بطور ملزمان شامل کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری ذوالفقار نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے ایک سوالنامے کے ذریعے پرویز مشرف کو شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا لیکن انہوں نے سوالنامے کا کوئی جواب نہ دیا۔ ہم نے ان سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ سابق صدر کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر انہیں مفرور قرار دیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر مفرور قرار دئیے جانے کے باوجود پرویز مشرف نہ آئے اور تعاون نہ کیا تو انہیں اشتہاری قرار دلوایا جائے گا۔
دوسری جانب پرویز مشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو تا حال کوئی سوالنامہ موصول نہیں ہوا۔ 
خبر کا کوڈ : 53750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش