0
Sunday 6 Feb 2011 00:58

ملک بھر میں دہشت گرد تشیع کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،علامہ فرقان حیدر عابدی

ملک بھر میں دہشت گرد تشیع کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،علامہ فرقان حیدر عابدی
خیرپور:اسلام ٹائمز۔جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ فرقان حیدر عابدی نے شیعہ عالم دین الطاف حسین الحسینی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گرد تشیع کو ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے واقعات ملکی وحدت و سلامتی کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔ ملک بھر کے تشیع کے صبر کو بزدلی نہ سمجھا جائے، تشیع دفاع کرنے کی قوت رکھتے ہیں اور قانون کی پاسبانی کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے خاموش ہیں۔ علامہ نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں اور ان کی خارجی و داخلی مدد کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے ان کے چہرے بے نقاب کئے جائیں۔ بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی جلوس کا سیلاب حکمرانوں کو ایوانوں میں بیٹھنے کی مراعات کے بجائے سڑکوں پر کھینچ لائے گا، ایسے میں حالات و واقعات کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 53456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش