0
Saturday 28 May 2016 11:29

حکمرانوں کا امریکہ سے معذرت خواہانہ رویہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فرحان احمد گجر

حکمرانوں کا امریکہ سے معذرت خواہانہ رویہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فرحان احمد گجر

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر حافظ فرحان احمد گجر نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت پاکستان کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سرگودھا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حالیہ ڈرون حملے کے بعد موجودہ حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کرپٹ حکمران بہت جلد ایوانوں کی بجائے جیلوں میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کامیاب ٹرین مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ٹرین مارچ کی زبردست پذیرائی پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی، پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں متحد ہے اور مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

خبر کا کوڈ : 541463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش