0
Saturday 12 Feb 2011 11:08

عجیب حسن اتفاق،ایک ہی تاریخ میں دو انقلاب

عجیب حسن اتفاق،ایک ہی تاریخ میں دو انقلاب
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔عجیب اتفاق ہے کہ دو انقلاب ایک ہی تاریخ میں برپا ہوئے ہیں ایک انقلاب اسلامی ایران جو گیارہ فروری انیس سو اناسی بروز اتوار کو پربا ہوا تو دوسرا انقلاب مصر جو اسی تاریخ یعینی گیارہ فروری دو ہزار گیارہ جمعہ کے روز برپا ہوا ہے۔ البتہ انقلاب مصر میں گیارہ کا ہندسہ دو بار آتا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی رضوان اللہ تھے جنہوں نے قوم کو تیار کیا اور دو ہزار سالہ بادشاہت کا خاتمہ کیا اور سرزمین ایران پر اسلامی نظام رائج کیا۔ جبکہ انقلاب مصر نے تیس سالہ اقتدار پر قابض صدر حسنی مبارک کا خاتمہ کیا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا بھر کی تحریکوں کو سمت عطا کی اور انہیں استعمار کے شکنجے سے نکلنے اور خودانحصاری کا راستہ اختیار کرنے کی راہ دکھائی۔ اس انقلاب نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو ظالم نظام کے سامنے کھڑے ہونے اور ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج اردن ،تیونس اور مصر سمیت کئی ممالک میں لوگ بیدار نظر آ رہے ہیں اور تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں وہ لوگ جو ماضی قریب میں مغربی تہذیب کے دلدادہ نظر آتے تھے آج وہ اسلامی اقدار کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اسلامی اقدار سے مانوس نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 54364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش