0
Saturday 11 Jun 2016 16:48

ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گیا ہے، عراقی میڈیا

ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گیا ہے، عراقی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گیا ہے۔ عراق کے السمارا ٹی وی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی اتحاد اور عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ابو بکر البغدادی پر فضائی حملوں کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں لیکن کبھی بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 544934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش