0
Monday 13 Jun 2016 13:24

پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، رانا غوث بخش

پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، رانا غوث بخش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 سے پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پر انتخابات میں دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسی طرح پانامہ لیکس ڈرامہ صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کے خلاف سازش ہے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ عوامی ووٹوں سے کبھی بھی حکومت میں نہیں آسکتے، اس لیے وہ سازشی کلچر کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 545404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش