0
Saturday 18 Jun 2016 10:40

حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اسلام اور نبی کریمﷺ کیساتھ وفا کی انتہا کر دی، سید سعیدالحسن

حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اسلام اور نبی کریمﷺ کیساتھ وفا کی انتہا کر دی، سید سعیدالحسن
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نور الہدیٰ فائونڈیشن سعیدالحسن شاہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اسلام اور نبی کریمﷺ کیساتھ وفا کی انتہا کر دی، آپ ؓنے اپنی ساری دولت اسلام کیلئے وقف کی اور ہر موقع پر نبی کریمﷺ کے ساتھ رہیں۔ جامع مسجد نورالہدی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے رہتی دنیا تک خواتین کے لئے مثال قائم کر دی کہ اطاعت شوہر اور دین داری ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانا چاہتی ہیں تو سیرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا پر عمل پیرا ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 546669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش