0
Thursday 23 Jun 2016 19:21

سول سوسائٹی کا لاہور پریس کلب کے باہر امجد صابری کے قتل کیخلاف مظاہرہ

سول سوسائٹی کا لاہور پریس کلب کے باہر امجد صابری کے قتل کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے کراچی میں معروف قوال امجد علی صابری کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مرحوم کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔ سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے امجد علی صابری مرحوم کو قتل کئے جانے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان عبداللہ ملک نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ملک نے کہا کہ امجد علی صابری کے بہمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ ان کی شہادت ملک کا امن تباہ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ سول سوسائٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ امجد علی صابری مرحوم کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر مرحوم امجد علی صابری کی یاد میں سول سوسائٹی کی جانب سے موم بتیاں بھی روشن کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 548156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش