0
Saturday 2 Jul 2016 23:17

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ کردیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں حقائق سامنے آجانے کے بعد عمران خان مریم نواز سے معذرت کریں۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب جبکہ اصل حقائق سامنے آچکے ہیں کہ عمران کی بہن کو کس شخصیت کی بنیا پر پریشان کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے مریم نواز سے معذرت کرنی چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ سنی سنائی بات پر تحقیق کیے بغیر فوراً ردعمل ظاہر کر دیتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر عمران خان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان اب فیصلہ کریں کہ جس سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا کیا وہ اس جماعت کے ساتھ نو تشکیل شدہ شراکت داری سے علحیدہ ہوں گے اور کیا وہ اس جماعت کے خلاف بھی عید کے بعد اسی مہم کا اعلان کریں گے جس کا انہوں نے مسلم لیگ نون کے خلاف اعلان کیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں عمران خان کچھ کرتے ہیں یا پھر ماضی کی طرح ایک بار پھر قلابازی کھا کر غیراصولی سیاست کی دوبارہ مثال قائم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 550425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش