0
Saturday 16 Jul 2016 23:28

افغان صدر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

افغان صدر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ انھوں نے وزیراعظم کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کے مارے جانے کے حوالے سے بتایا۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر اٖفغان صدر کا کہنا تھا اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی چار ساتھیوں سمیت اتحادی افواج کے فضائی حملے میں مارا گیا۔ آرمی پبلک اسکول سانحہ پاکستان اور دنیا کیلئے بہت بڑا سانحہ تھا اب اس حملے کے ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اے پی ایس حملے کے دہشت گردوں کے خاتمے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دیں۔ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ دونوں ملک مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی ختم کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 553216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش