0
Sunday 24 Jul 2016 15:07

بڈھ بیر، غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی قتل، ملزم فرار

بڈھ بیر، غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی قتل، ملزم فرار
اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر سے متصل علاقے بڈھ بیر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بالو خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اول شیر نامی شخص نے اپنے بھائیوں اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنی بیوی اور بیٹی کو ناجائز تعلقات کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزم کے دو بھائیوں ار ایک رشتہ دار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بیوی کا خاوند فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کے بھائیوں اور دیگر ساتھیوں نے ملزم کو اشتعال دلایا اور ارتکاب جرم پر آمادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 555116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش