0
Sunday 20 Feb 2011 00:21

10 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے،ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر حق کاساتھ دے رہے ہیں،نواز شریف

10 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے،ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر حق کاساتھ دے رہے ہیں،نواز شریف
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مایوس کیا، اس کے ساتھ مزید چلنا مشکل لگتا ہے، 10نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے، کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرینگے جو جمہوریت کیخلاف ہو، کارکن آمریت کی باقیات کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، ریمنڈ ڈیوس کیس میں حق کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ ماڈل ٹاون میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ اصولی سیاست سے ہی ملک کو بحران سے نکالا جا سکتا ہے، ہم نے دس نکاتی ایجنڈہ عوام اور ملک کی بھلائی کیلئے دیا، اگر حکومت نے اس پر پیش رفت نہ کی تو 24 فروری کو نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناکام حکمرانوں کی وجہ سے جمہوریت کو ناکام سمجھنے لگتے ہیں جو ایک خطرناک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اتنی بڑھ چکی ہے کہ انہیں مزید مہلت دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو جمہوریت کی نفی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آمریت کے مشکل ترین دور میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ بلاشبہ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان کو جائز مقام ہر صورت دیا جائے گا۔
جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی قسمت سنوارنے کے لئے انہوں نے صدر آصف زرداری سے معاہدہ کیا، لیکن انہوں نے معاہدہ ایک مہینے میں ہی توڑ دیا۔ وہ لاہور میں شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے موجودہ حالات سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے لوڈ شیڈنگ، غربت، مہنگائی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کیا، لیکن صدر زرداری نے ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے ان کے خلوص کو صدر زرداری نے کمزوری سمجھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دس نکاتی ایجنڈا قومی مسائل حل کرنے کے لئے دیا، لیکن حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر وہ حق کاساتھ دے رہے ہیں۔ قومی خودمختاری کا تحفظ ہر مفاد پر مقدم ہے۔
خبر کا کوڈ : 55529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش