0
Friday 18 Feb 2011 23:04

دس نکاتی ایجنڈے پر حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے،پیش رفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے،نواز شریف

دس نکاتی ایجنڈے پر حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے،پیش رفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے،نواز شریف
 لاہور:اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے کارکنوں نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات میں انہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی سے جان چھڑانے کا مشورہ دیا، نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ فیصلہ کارکنوں کی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ ماڈل ٹاؤن میں ضلع سیالکوٹ کے کارکنوں کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے پاکستان مستحکم ہو سکتا ہے۔ ایجنڈے پر عملدرآمد میں سست روی سے بہت مایوسی ہوئی، دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ کرنے سے جمہوریت کا نقصان ہو گا اور اس معاملے پر حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کارکنوں کی اکثریت نے نوازشریف کو تجویز دی کہ پیپلزپارٹی سے جان چھڑائی جائے۔ اجلاس میں راجہ ظفرالحق، ذوالفقار کھوسہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور سیالکوٹ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ 
جنگ نیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوسی ہوئی ہے، اب ان کیساتھ مذید چلنا مشکل ہے، دس نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت نہ ہوئی تو عوام سے رجوع کرینگے۔ لاہور میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصل آباد، سرگودھا، ملتان ڈویژن اور ضلع سیالکوٹ کے پارٹی کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اصولی سیاست سے ہی ملک کو بحران سے نکالا جاسکتا ہے، دس نکاتی ایجنڈہ عوام اور ملک کی بھلائی میں دیا، اگر حکومت نے اس پر پیش رفت نہ کی تو چوبیس فروری کو نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناکام حکمرانوں کی وجہ سے جمہوریت کو ناکام سمجھنے لگتے ہیں، یہ خطرناک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اتنی بڑھ چکی ہے کہ انہیں مذید مہلت دینا ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو یقین دلایا کہ آمریت کے دور میں قربانی دینے والوں کو پارٹی عہدوں پر لایا جائیگا۔ انہوں نے کارکنوں سے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی اکثریت نے نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مذید ساتھ لیکر نہیں چلنا چاہئے۔ 
خبر کا کوڈ : 55400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش