0
Tuesday 26 Jul 2016 01:41
اقوام عالم نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے، یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے

شہید علامہ عارف حسینی کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائیگی، علامہ مختار امامی

شہید علامہ عارف حسینی کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائیگی، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 7 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علامہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔ علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 73دن ہوچکے ہیں۔ ہماری اس تحریک کو مظلومین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی کال پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے۔ اقوام عالم نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے، یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔ موجودہ حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے۔ قصور اور اوکاڑہ میں پرامن احتجاج کرنے والے ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کرکے حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کو واضح کر دیا ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاستی اداروں کی غنڈہ گردی کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ افراد کے خلاف درج مقدمات کو فوری خارج کیا جایا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کی انجیوگرافی کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 555396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش