0
Tuesday 26 Jul 2016 08:25

سرگودہا، تعلیمی اداروں کی فیزیکل چیکنگ، 60 حساس تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار

سرگودہا، تعلیمی اداروں کی فیزیکل چیکنگ، 60 حساس تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب کی ہدایت پر حساس ادارے نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے پیش نظر سرگودھا کے انتہائی حساس قرار دیئے گئے کیٹگری اے پلس کے 63 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات کی فیزیکل چیکنگ مکمل کر لی۔ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے حساس ادارے کی مذکورہ فیزیکل چیکنگ رپورٹ ضلع کی سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ارسال کر دی گئی، جس کے مطابق 31 سکولوں، 26 کالجز اور یونیورسٹیز کے 6 مختلف کیمپسز میں سے 60 اداروں کے حفاظتی انتظامات فنگشنل پائے گئے، جبکہ 3 اداروں کی چیکنگ کے دوران بے پناہ نقائص سامنے آنے پر انتظامات غیر تسلی بخش قرار دے دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو فوری شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 555422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش