0
Sunday 31 Jul 2016 12:32

راجہ فاروق خان وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

راجہ فاروق خان وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے راجہ فاروق خان آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں راجہ فاروق خان نے کہا کہ پہلی ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے، عوام کو ہر شعبے میں میرٹ پر یکساں مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں گورننس کو ٹھیک کریں گے، آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور تحریک آزادی کشمیر میں آزاد کشمیر حکومت کے کردار کو اجاگر کریں گے۔ قائد ایوان کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین جبکہ غلام محی الدین دیوان پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔

اسپیکر شاہ غلام قادر کی صدارت میں آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ہوانے والی رائے شماری میں راجہ فاروق خان نے 48 ووٹوں میں سے 38 ووٹ حاصل کیے اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 41 میں سے 31 نشستوں پر میدان مارا تھا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد راجہ فاروق خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی پارٹی (ن) لیگ کی جانب سے بھرپور سپورٹ پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ، 'ہمیں توقعات سے بڑھ کر لوگوں کی حمایت ملی، جس کے لیے میں کشمیری عوام کا شکر گزار ہوں، اب ہمارا امتحان شروع ہو گیا ہے اور اگر ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے تو ان کا اعتماد وہ ہم پر سے اٹھ جائے گا۔'
خبر کا کوڈ : 556734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش