0
Sunday 7 Aug 2016 17:16

لاہور میں یوم آزادی پر ون ویلنگ کیخلاف دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے

لاہور میں یوم آزادی پر ون ویلنگ کیخلاف دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی باوقار تقریبات کے علاوہ کھیلوں، تقاریر اور مصوری کے پروگرامز ہوں گے۔ 13 اور 14 اگست کو ون ویلنگ پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی حالت سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہائی الرٹ ہوگی جبکہ پولیس و دیگر ادارے تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے اور پارکوں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کیلئے انتظامات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 13 اور 14 اگست کو لاہور میں اہم تقریبات کی تعداد 42 جبکہ باقی تینوں اضلاع میں 31 مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ اہم سرکاری عمارات کو روشنیوں سے سجایا جائے گا۔ پولیس و ٹریفک پولیس لاہور نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو سیکورٹی و ٹریفک مینجمنٹ اور خصوصی طور پر و ن ویلنگ روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر چکی ہیں جبکہ لاہور کے علاوہ باقی تینوں اضلاع میں مختلف جگہوں پر 50 ناکہ جات بھی ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بسلسلہ جشن آزادی نصابی و غیر نصابی مقابلوں اور تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جو 14 اگست کو فائنل مرحلہ پر پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 558667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش