0
Thursday 11 Aug 2016 18:51

اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ

اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی ڈیڈ لائن میں 25 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہ کرانے والے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آرمی اور سرکاری افسران کو ایک ایک فری اسلحہ لائسنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 35 ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ کل ریکارڈ کے مطابق 10 لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس موجود ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 146 نادرا سنٹر اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز میں پنجاب حکومت کے فیصلے سے تمام اضلاع کے ڈی سی او اور نادرا حکام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 559796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش