0
Tuesday 16 Aug 2016 20:08

اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا سفر تمام

اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا سفر تمام
اسلام ٹائمز۔ برازیل میں جاری ریو اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی آخری امید بھی دم توڑ گئی اور ایتھلیٹ نجمہ پروین کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔ ریو ڈی جینرو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی آخری امید ایتھلیٹ نجمہ پروین خواتین کی 200 میٹر دوڑ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 26.11 سیکنڈ میں مکمل کیا اور وہ کل 72 کھلاڑیوں کی دوڑ میں 70ویں نمبر پر رہیں، اس بار پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جب کہ بیشتر کھلاڑیوں کی ان مقابلوں میں شرکت وائلڈ کارڈ اور براعظمی کوٹے کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اولمپکس مقابلوں میں آخری بار طلائی تمغہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ہاکی کے میدان میں جیتا تھا جب کہ پاکستان کا آخری تمغہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں ہی تھا جس میں اس نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 561000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش