0
Friday 25 Feb 2011 14:57

لیبیا آگ اور خون کی لپیٹ میں، بغاوت کرنے والے فوجیوں اور مظاہرین سمیت 153 افراد جان بحق۔

لیبیا آگ اور خون کی لپیٹ میں، بغاوت کرنے والے فوجیوں اور مظاہرین سمیت 153 افراد جان بحق۔
طرابلس: اسلام ٹائمز۔لیبیا میں حکومتی فوج اور حکومت مخالف مظاہرین میں چھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ فوج نے مظاہرین پر بمباری کر کے مزید تئیس افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ دوسری طرف جمہوریت پسند مظاہرین پر فائرنگ سے انکار کرنے والے ایک سو تیس فوجیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ 
 لیبیا میں بن غازی سے شروع ہونیوالی بغاوت کی لہر نے طرابلس اور الزاویہ سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صدر معمر قذافی کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں۔ سادہ لباس پولیس اہلکار بھی مظاہرین پر حملے کر رہے ہیں، ہرطرف آگ اور خون ہے۔ الزاویہ میں مظاہرین پر بمباری کر کے تیئس افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیاجبکہ حکومت مخالف مظاہرین نے کئی شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان حالات میں بیالیس برسوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے کرنل قذافی نے اپنے اعمال کو اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے کھاتے میں ڈال کرمغربی ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ لیبیا کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں لیبیا کے بحران، صدر قذافی کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈاؤن روکنے کے مطالبے کو مسترد کرنے کے معاملے اور ان پر دباؤ  بڑھانے کے اقدامات پر غور ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 56285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش