0
Thursday 25 Aug 2016 18:02

الطاف حسین بھارتی بال ٹھاکرے اور شیخ مجیب الرحمن کا جدید ایڈیشن ہے، صاحبزادہ حامد رضا

الطاف حسین بھارتی بال ٹھاکرے اور شیخ مجیب الرحمن کا جدید ایڈیشن ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ 26 اگست کو ’’الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم‘‘ منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، ایم کیو ایم کا عسکری ونگ 18 ہزار شہریوں کو قتل کر چکا ہے، متحدہ کے گرفتار 6 ہزار ٹارگٹ کلرز کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، عسکری ونگ کے خاتمے اور الطاف سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے تک متحدہ پر پابندی عائد کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کھل کر الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کی مذمت کریں، نواز شریف نے 1996 میں ایم کیو ایم کے 500 دہشتگردوں کو رہا کیا اور 25 کروڑ تاوان بھی ادا کیا، ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کی وجہ سے الطاف حسین پاکستان کیلئے ناسور اور عذاب بن چکا ہے، ایم کیو ایم جنرل ضیاء کا ’’تحفہ‘‘ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کے بارے میں الطاف حسین کے ناپاک الفاظ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، قوم بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے غداروں اور میڈیا پر حملے کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی منتظر ہے، پہلے گالی پھر معافی کا وطیرہ اب نہیں چلے گا، متحدہ نے پاکستان میں بوری بند لاشوں کی سیاست متعارف کروائی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بھارتی بال ٹھاکرے اور شیخ مجیب الرحمن کا جدید ایڈیشن ہے، برطانیہ کی حکومت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث الطاف حسین کیخلاف قانونی کارروائی کرکے پاکستان کو مطمئن کرے، پاکستان کی عزت، عظمت، وحدت، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 563147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش