0
Tuesday 30 Aug 2016 10:47

سرگودہا، مسلسل غیر حاضر رہنے والے فورتھ شیڈولڈ افراد کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر وزارت داخلہ کا نوٹس

سرگودہا، مسلسل غیر حاضر رہنے والے فورتھ شیڈولڈ افراد کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر وزارت داخلہ کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب نے حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنی رہائش گاہوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے فورتھ شیڈولڈ افراد و شخصیات کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سرگودہا انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو پابند کریں کہ جوں ہی حساس ادارے کی طرف سے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی غیر حاضری کی رپورٹ پیش کی جائے، تو فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ کالعدم مذہبی تنظیموں کے رہنماوں اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث افراد کی نگرانی کو موثر بنانے کے لیے حکومت پنجاب نے تمام اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا ہوا ہے۔ اسی طرح محرم الحرام کی آمد سے قبل بھی یہ کاروائی تیز کر دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ پنجاب انتظامیہ احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے مذکورہ جماعتوں کے کارکنوں کو بلاجواز ہراساں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 563987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش