0
Monday 5 Sep 2016 23:49

جنوبی ایشیا میں ایک قوم دہشتگردی پھیلارہی ہے، مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

جنوبی ایشیا میں ایک قوم دہشتگردی پھیلارہی ہے، مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر نام لئے بغیر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ خطّے میں دہشت گردی اور بدامنی کا ذمہ دار ہے۔ چین کے شہر ہانگژو میں جی 20 سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ جنوبی ایشیاء کا ایک ملک دہشت گردوں کی مالی سرپرستی کررہا ہے اور خطّے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی قوتیں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں اور کچھ قومیں اس بات کو اپنی ریاستی پالیسی میں آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ وہ ممالک جو دہشت گردی کی حمایت اور مالی سرپرستی کرتے ہیں انہیں تنہا کرنے اور ان پر پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں نوازا جائے۔ واضح رہے کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے اب کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور قابض بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری اپنی بینائیوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 565468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش