0
Monday 12 Sep 2016 19:12

عیدالاضحی، لاہور میں 6 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

عیدالاضحی، لاہور میں 6 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس میں اجلاس ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید ملک سمیت ڈی ایس پیز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ایس پیز صبح 5 بجے عید سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ شروع کر دیں اور حساس مساجد کے باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ عید نماز کی سیکورٹی کے بعد افسران پارکوں اور تفریخی مقامات کی سیکورٹی کو بھی الرٹ رکھیں گے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ 6 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے جس کیساتھ ساتھ، سپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی سیکورٹی پر تعینات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم لاہور پولیس ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے ہر موقع پر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور اس عید پر بھی انشاء اللہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس فورس کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 566926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش