0
Saturday 17 Sep 2016 05:38
انسداد دہشتگردی یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگا

کشمیر کے معاملے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور بھارت آپس میں بات کریں، جان کربی

کشمیر کے معاملے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور بھارت آپس میں بات کریں، جان کربی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کو ہی بات کرنی ہے، انسداد دہشت گردی یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کو ہی بات کرنی ہے، اس حوالے سے امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ طور پر مسئلے کا حل نکالیں، اس سوال پر کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانے پر امریکہ کا کیا موقف ہے، ترجمان نے جواب دینے سے گزیر کیا۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رونما ہونے والے واقعات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، ان کے غیر قانونی دفاتر کی بندش اور انہیں گرائے جانے سے آگاہ ہیں، تاہم اس معاملے پر حکومت پاکستان سے بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 567792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش