0
Tuesday 20 Sep 2016 17:06

نوازشریف سشما سوراج کو وہ آئینہ دکھائیں جو راج ناتھ سنگھ کو دکھا کر لاجواب کیا گیا، حافظ سعید

نوازشریف سشما سوراج کو وہ آئینہ دکھائیں جو راج ناتھ سنگھ کو دکھا کر لاجواب کیا گیا، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ میں بھارتی جھوٹ پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار جیسا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جھوٹ بولنے کی کوشش کریں تو وزیر اعظم کو چاہئے کہ اس کو وہ آئینہ دکھائیں جو چودھری نثار نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو دکھایا تھا اور اسے لاجواب کر دیا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھی سشما سوراج کو لاجواب کریں کہ کشمیر بنے گا پاکستان، ظلم اور بربریت سے آزاد ی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، مسئلہ کشمیر پر پانی سر سے گزر چکا ہے، وزیر اعظم دو ٹوک بات کریں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاکستان کو کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے، وزیراعظم اقوام متحدہ میں بھرپور آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 568787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش