0
Friday 4 Mar 2011 00:01

وفاق نے قبائلی علاقہ جات میں افغان ائمہ مساجد کی تفصیلات طلب کرلیں

وفاق نے قبائلی علاقہ جات میں افغان ائمہ مساجد کی تفصیلات طلب کرلیں
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختون خواہ کے بعد وفاق نے قبائلی علاقہ جات کی مساجد میں موجود  افغان ائمہ مساجد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیز قبائلی علاقہ جات کی مساجد میں افغان علماء کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 
خیبر پختونخواہ حکومت نے دو سال قبل امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں صوبے بھر میں افغان ائمہ مساجد کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں اور خیبر پختونخواہ کی تمام مساجد سے افغان امام حضرات کو فوری طور پر نکل جانے کی ھدایت جاری کی تھی۔ وزارت سیفران ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر یہاں کی مساجد میں موجود افغان اماموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہے۔ وزارت سیفران میں پولیٹیکل ایجنٹس اور دیگر حکومتی اداروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام قبائلی ایجنسیوں میں افغان علماء حضرات کی فہرستیں تیار کر دی گئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل کے علاقے سلطان خیل میں کاروائی کے دوران افغان پیش امام مولوی عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 57363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش