0
Monday 10 Oct 2016 17:07

100 سال سے تعزیہ بنانے والے پاکستانی خاندان کی طرف سے سونے چاندی سے تعزیہ کی تیاری

100  سال سے تعزیہ بنانے والے پاکستانی خاندان کی طرف سے سونے چاندی سے تعزیہ کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالا میں دانو قریشی خاندان کی کاوش سے تیار شدہ سونے کے تار، چاندی اور حسینی فروزوں سے تیار تعزیہ کا جلوس برآمد ہوا۔ تفصلات کے مطابق جڑانوالہ کے محلہ وریام نگر میں 100 سال سے تعزیہ بنانے والے دانو قریشی خاندان نے اس سال سونے کے تار، چاندی اور قیمتی حسینی فروزوں سے شہزادہ قاسم کی شہادت کے سلسلہ میں تعزیہ بنایا جاتا ہے۔ خاندان کی موجودہ نسل سے تعلق رکھنے والے فرد بابا ارشاد حسین چھادا نے بتایا کہ یہ تعزیہ سونے کے تار، چاندی اور قیمتی حسینی فروزوں و خوبصورت کشیدہ کاری سے بنایا گیا ہے، جس پر شہزادہ قاسم ؑ کا نام انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے کشیدہ کیا گیا ہے، جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 573965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش