0
Thursday 13 Oct 2016 12:43

آئندہ ماہ کوئی وزیر خارجہ آجائے گا، خورشید شاہ

آئندہ ماہ کوئی وزیر خارجہ آجائے گا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا عمران خان سے بڑا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں، میں وزیراعظم نواز شریف کا عمران خان سے بڑا خیر خواہ کسی کو نہیں سمجھتا، عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہوتی، تحریک انصاف اپنے ویژن کے تحت احتجاج کر رہی ہے، تحریک انصاف کو عوامی تحریک سے لندن ملنے جانے کی کیا ضرورت تھی، کیا حکومت کے خلاف ملک میں کوئی پلان نہیں بن سکتا تھا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اہم اجلاسوں کے اندر کی باتیں باہر آنا افسوس کی بات ہے، اس بات پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اور کوئی بھی غیر جمہوری اقدام ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، پاکستان میں 40 سالوں تک پارلیمانی طرز پر حکومت نہیں رہی، 2014ء میں بھی جب احتجاج کیا گیا تو سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں وزیر کی تعیناتی کیلئے پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد نہیں لائی جاتی، لیکن ہم نے حکومت پر اس قدر دباؤ ڈالا ہے ہے کہ آئندہ ماہ کوئی وزیر خارجہ آجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 575052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش