0
Saturday 22 Oct 2016 23:47

علامہ ناصر عباس اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے

علامہ ناصر عباس اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقدہ اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے دو روزہ نویں اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کا نواں اجلاس عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی زیر صدارت بغداد میں شروع ہوچکا ہے۔ جس  میں مجلس اعلٰی اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارالحکیم، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر خاص ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش