0
Sunday 23 Oct 2016 19:55

عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنڈے کے تحت اسٹیل ملز کی نجکاری سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، معراج الہدی صدیقی

عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنڈے کے تحت اسٹیل ملز کی نجکاری سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، معراج الہدی صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے استحصالی ایجنڈے کے تحت ملک کے اہم قومی ادارے اسٹیل ملز کی نجکاری ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اور مزدوروں کا معاشی قتل ہوگا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت اور نئی صنعتیں لگا کر بے روزگاری کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے قومی اداروں کی نیلامی جبکہ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں یہ ان کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے، یہ بھی عجیب بات ہے کہ حکمرانوں کے لگائے ہوئے اسٹیل ملز سمیت تمام صنعتی ادارے کما رہے ہیں جبکہ حکومتی زیرانتظام چلنے والے اداروں کو خسارہ کے جواز بناکر نجکاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اس اہم صنعتی ادارے کو حکمرانوں کی اقرباء پروری کی پالیسیوں، بدانتظامی اور کرپشن نے تباہ کردیا ہے، اسٹیل ملز کو اپنے پاوں پرکھڑا کرنے کے اقدامات کرنے کے بجائے خسارہ کا جواز پیدا کرکے چین کے بایو اسٹیل گروپ کو اسٹیل ملز فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے، اسٹیل ملز کے خسارے اور تباہی کا سبب بدانتظامی اور کرپشن ہے، اس لیئے اس اہم ملکی صنعت کو عالمی اداروں کی فرمائش پر نیلام کرنے کی بجائے خسارے کے اسباب معلوم اور سیاسی مداخلت ختم کرکے کرپشن پر کنٹرول کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 577887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش