0
Monday 24 Oct 2016 23:39

جماعت اسلامی کا سالانہ اجتماع ارکان 28 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، انتظامی کمیٹیوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا سالانہ اجتماع ارکان 28 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، انتظامی کمیٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 تا 30 اکتوبر کو وحدت کالونی گرائونڈ لاہور میں ہونے والا عظیم الشان سالانہ اجتماع ارکان ملک میں اسلامی انقلاب کی نوید ثابت اور ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اجتماع میں پنجاب بھر سے ہزاروں ارکان واُمیدواران شریک ہوں گے۔ اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق آئندہ کی پالیسی کا اعلان کریں گے اور دنیا بھر سے آئے اسلامی تحریکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع کے انتظامات کیلئے ناظم اجتماع ذکر اللہ مجاہد کی سربراہی میں 25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ شب وروز اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اجتماع کی کوریج کیلئے ملکی وغیر ملکی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجتماع کے آخری روز 30 اکتوبر بروز اتوار کو امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مارچ ہوگا اور مارچ کے اختتام پر جلسہ عام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 578214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش