0
Friday 28 Oct 2016 15:51

سرگودہا، تحریک انصاف اور وکلاء کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

سرگودہا، تحریک انصاف اور وکلاء کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ضلع کچہری سے ڈی سی او آفس سرگودہا تک انٹی پانامہ ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر انصر اقبال ہرل، جنرل سیکرٹری حسن دستگیر کچھیلا، عنصر مجید خان نیازی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، شرکا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے، اسی لیے خیبر سے کراچی تک عوام حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، پی ٹی آئی کی جدوجہد دراصل پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ہے، بڑھتی ہوئی کرپشن، اقرباپروری اورلاقانونیت پر پی ٹی آئی خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، کرپٹ حکمرانوں کو اب ہرصورت میں رخصت ہونا ہوگا، حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے مگر تحریک انصاف کے کارکن ہر رکاوٹ عبور کر کے اسلام آباد دھرنا کو کامیاب بنائیں گے اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو باریاں لینے والے ٹولے سے نجات دلائیں گے، کرپٹ ٹولے نے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، پاناما لیکس کی زد میں آنے والے موجودہ حکمران مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں مگر عوام اب ان کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 579064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش