0
Sunday 30 Oct 2016 14:35

پورے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہونی چاہیے، آصف زرداری

پورے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہونی چاہیے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں رحمان ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیکورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ دونوں رہنماوٴں نے ملک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ملاقات میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے اور کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس عزا پر دہشتگردوں فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہونی چاہیے، جبکہ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ صورتحال سے نکالنا ہوگا، پیپلز پارٹی پاناما لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 579573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش