0
Thursday 3 Nov 2016 23:31

جہانگیر ترین کا شہباز شریف پر 30 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

جہانگیر ترین کا شہباز شریف پر 30 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے قرضے معاف کرانے کا الزام عائد کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے جس کی سماعت کل ہو گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 30 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 25 اپریل کو ایک جلسے سے خطاب کے دوران ان پر قرض معاف کرانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے کے بجائے 26 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں وہی الزامات دہرائے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے بغیر ثبوت بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پر 30 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جہانگیر خان ترین کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت کل ہوگی۔ اس سے قبل 31 اکتوبر کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجوایا تھا۔

نعیم الحق نے مریم نواز پر سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ نوٹس کے مطابق نعیم الحق اپنے جھوٹ بولنے پر فی الفور معافی مانگیں اور دوسری صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے اہل خانہ پر کرپشن کا الزام لگانے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔
خبر کا کوڈ : 580826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش