0
Saturday 5 Nov 2016 11:06

پی پی کا کرپشن پر مک مکا، عمران خان کے ساتھ خراب مافیا لگی ہے، جمشید دستی

پی پی کا کرپشن پر مک مکا، عمران خان کے ساتھ خراب مافیا لگی ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ عوام میرٹ کی بجائے فقہ، زبان اور قومیت کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، میں غنڈا یا بدمعاش نہیں لیکن لوگوں کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں، اس لئے کئی مرتبہ بیوروکریسی کے افسران سے جھڑپیں ہوئیں، ضلع لیہ پسماندہ ضلع ہے، اراکین اسمبلی نے اس کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کا کرپشن پر مک مکا ہے، عمران خان کو عوام میں آنا چاہیے تھا، وہ گیدڑ بن کر بنی گالا بیٹھا رہا، عمران خان سے شکوہ نہیں لیکن اس کے ساتھ مافیا کام خراب کر رہی ہے۔ اگر ہم آج بیدار نہ ہوئے تو غلامی ہمارا مقدر بن جائے گی۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے سماجی رہنما عبدالستار کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس انڈیا کے بارڈر پر پہنچا دی گئی مگر کروڑ لعل عیسن، لیہ، راجن پور، مظفرگڑھ، لودھراں و دیگر قریبی اضلاع کو محروم رکھا گیا، عوامی فلاح و بہود کے نام پر شروع کئے جانے والے منصوبے عام آدمی کی زندگی میں ایک فیصد بھی بہتری نہ لا سکے، سیاستدانوں نے ملک و قوم کو دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں، حکومت غریب عوام کے وسائل ان کی صحت و تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے عیاشیوں پر خرچ کر رہی ہے۔ جیب ریلی پر غریب آدمی کا کوئی فائدہ نہیں، ریلی میں شرکت کرنے والے وزرا ہیں اور انعامات بھی صاحب حیثیت لوگوں کو دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 581050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش