0
Sunday 6 Nov 2016 00:26

کالعدم جماعت نے جلسہ کیسے کرلیا، نیکٹا نے اسلام آباد انتظامیہ سے جواب مانگ لیا

کالعدم جماعت نے جلسہ کیسے کرلیا، نیکٹا نے اسلام آباد انتظامیہ سے جواب مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ ⁠⁠⁠قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے اسلام آباد انتطامیہ سے جواب طلب کیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کالعدم تنظیوں کو کس کے کہنے پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ 28 اکتوبر کو کالعدم جماعتوں کی طرف سے ریلی نکالنے اور ہاکی گراونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت کس نے دی تھی، جبکہ اسی روز اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی۔ کالعدم اہل سنت والجماعت کے جلسے میں نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی نعرے بھی لگے تھے جس پر نیکٹا نے کہا ہے کہ یہ عمل قومی ایکشن پلان کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 581274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش