0
Wednesday 9 Nov 2016 00:47

ملتان، ایس یو سی کے صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملتان، ایس یو سی کے صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ذیشان حیدر موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ سید محمد کاظم نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ سید سبطین سبزواری نے اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا جعفر عباس نقوی نجفی کی وفات پر اُن سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 582101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش