0
Tuesday 8 Mar 2011 15:24

اورکزئی، قومی لشکر سے جھڑپ میں 6 شدت پسند ھلاک، 2 ٹھکانے تباہ

اورکزئی، قومی لشکر سے جھڑپ میں 6 شدت پسند ھلاک، 2 ٹھکانے تباہ
اورکزئی ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ اپر تحصیل کے علاقہ سرہ کلے کے مقام پر قومی لشکر اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپوں میں 6 شدت پسند ہلاک، 2 مورچے تباہ اور تین رضاکار ہلاک ہوگئے۔ تحریک طالبان نے ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔ اورکزئی ایجنسی کی اپر تحصیل کے علاقے سرہ کلے کے مقام پر شیخان مشتی قومی لشکر کے مسلح افراد نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 2 اطراف سے حملے کئے۔ قومی لشکر کے سربراہ ملک سلامت خان کے مطابق جھڑپ میں قومی لشکر نے شدت پسندوں کے اہم اور مضبوط ٹھکانوں پر حملے کئے جن میں 6 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں کے 2 ٹھکانوں کو بارود سے تباہ کر دیا گیا۔ جبکہ شدت پسندوں کی جوابی کاروائی میں 3 رضا کار جان بحق ہو گئے ہیں۔ 
دوسری جانب تحریک طالباان کے ترجمان حافظ سعید نے قومی لشکر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران طالبان کی ہلاکتوں کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ہم نے لشکر کے خلاف کاروائی کی ہے۔ اور انکو ہر محاذ پر شکست دے کر ایجنسی بدر کرایا۔
خبر کا کوڈ : 58228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش