0
Monday 14 Nov 2016 09:00

پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، شجاع محمد خان بلوچ

پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، شجاع محمد خان بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی سردار شجاع محمد خان بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام پریشانیوں کا شکار ہے۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم، کرپشن کاخاتمہ ہو اور ہر شخص کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں کامیاب ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے احتساب سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا، وزرا کی تمام تر توجہ پانامہ لیکس پر ہونیوالی کرپشن کے تحفظ پر مرکوز ہیں، حکمرانوں نے ہر شعبہ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں جبکہ عام شہریوں کے لئے درجہ چہارم کی نوکری حاصل کرنے کیلئے بھی این ٹی ایس اور میڈیکل پاس کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ ساڑھے 3سال کاعرصہ گزرنے کے باوجود مستقل بنیادوں پرکسی وزیرخارجہ کی تقرری نہیں کی جا سکی، لیگی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی بنا پر ہی آج پاکستان بین الاقوامی طور پر تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان ہی پاکستان کو انتظامی اور معاشی طور پر مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 583599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش