0
Saturday 19 Nov 2016 17:09

چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ضلعی حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا

چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ضلعی حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی حکومت نے چہلم سید شہدائے اور داتا گنج بخش کے 973ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں 21 نومبر پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے پیر کے روز شہر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں چہلم امام حسین ؑ اور داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ اس کا اطلاق سول سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگر سٹاف پر نہیں ہو گا۔ داتا گنج بخش کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہے جو کہ پیر تک جاری رہے گا، اس موقع پر زائرین ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں آئیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ داتا گنج بخش دربار پر 2000 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ادھر 20 صفر المظفر کو چہلم امام حسینؑ جلوس موچی گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 585040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش