0
Sunday 27 Nov 2016 09:40

پیمیرا کی غلط خبر نشر کرنے پر 3 ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی

پیمیرا کی غلط خبر نشر کرنے پر 3 ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 3 ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر کے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے دن نیوز کو 30 روز کیلئے بند کر دیا ہے جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ نیو ٹی وی کو 7 روز کیلئے بند کرکے اسے بھی 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ پیمرا نے سچ نیوز کو صرف 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔ تینوں ٹی وی چینلز نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنیوالے لارجر بنچ کے رکن جسٹس امیر مسلم ہانی کی ایک فوٹیج چلائی تھی جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کیساتھ ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے دکھائے گئے۔ جسٹس امیر مسلم ہانی کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج پرانی ہے، جس کو ایڈیٹ کر کے چلایا گیا ہے اور اس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ پیمرا نے جسٹس امیر مسلم ہانی کے کہنے پر تینوں ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پیمرا نے کی ہے جبکہ اس کے بعد عدالت میں بھی اس پر کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 586824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش