0
Friday 11 Mar 2011 08:48

سپريم کورٹ نے چئيرمين نيب کی تقرری کالعدم قرار دے دی، پیپلزپارٹی کا فیصلے کیخلاف آج سندھ میں یوم احتجاج منانے کا فیصلہ

سپريم کورٹ نے چئيرمين نيب کی تقرری کالعدم قرار دے دی، پیپلزپارٹی کا فیصلے کیخلاف آج سندھ میں یوم احتجاج منانے کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دیدار حسین شاہ کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان اور شاہد اورکزئی نے چیئرمین نیب کے تقرر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو 8 اکتوبر 2010 کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سپريم کورٹ کي جانب سے نيب کے چئيرمين کي تقرري کالعدم قرار ديئے جانے کے بعد آج يوم احتجاج منانے کا فيصلہ کيا ہے۔
کراچي ميں تاج حيدر نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پيپلز پارٹي سپريم کورٹ کے فيصلے خلاف جمعہ کو يوم احتجاج منائيں گي اور عوام سے اپيل کي کہ وہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھيں جبکہ عدالتوں کا بھي بائيکاٹ کيا جائے گا۔ دوسري جانب ممبر سندھ بار محمود الحسن نے کہا ہے کہ عدالتي فيصلے پر پيپلز پارٹي کے احتجاج کا اعلان غلط ہے اور وکلاء برادري عدليہ کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ : 58808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش