0
Saturday 3 Dec 2016 19:59

پاک امریکہ تعلقات میں پیچیدگی امریکی مفادات کے تقاضے پورے نہ ہونے کیوجہ سے ہے، وہائٹ ہائوس

پاک امریکہ تعلقات میں پیچیدگی امریکی مفادات کے تقاضے پورے نہ ہونے کیوجہ سے ہے، وہائٹ ہائوس
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے باہمی تعلقات پیچیدہ لیکن اہم ہیں، صدر اوباما ایک مرحلے پر پاکستان کا دورہ کے خواہش مند تھے، لیکن پھر انہوں نے اس کے برخلاف فیصلہ کیا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی حکومت سنبھالنے کے بعد دفتر خارجہ کی بات سنیں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی قومی مفادات کو مدنظر رکھا جائے تو امریکا اور پاکستان کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات واضح طور پر اہم ہیں۔ جوش ارنسٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں، جہاں پاکستان اور امریکا اپنی کوششوں کو موثر طور پر مربوط کرنے کے قابل رہے ہیں۔ صدر اوباما کے حوالے سے جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ صدر اوباما متعدد وجوہات کی بنا پر، جن میں سے کچھ کا تعلق گزشتہ 8 برس کے دوران دونوں ممالک کے پیچیدہ تعلقات سے رہا ہے، پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے۔ 

جوش ارنسٹ نے کہا کہ جب صدر ٹرمپ اپنے بیرون ملک دوروں کی منصوبہ بندی کریں گے تو وہ کئی مقامات کا سفر کرنے پر غور کریں گے اور پاکستان یقینا ان میں سے ایک ہوگا۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں خصوصا اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستانی سرزمین پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ناہموار رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے سے اس ملک کے عوام کو ٹھوس پیغام ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صدور خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے مشورہ لیتے رہے ہیں اور عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ بھی ایساکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہم ہیں اور بہت سے شعبے ہیں جن میں دونوں ممالک موثرتعاون کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے ڈونلڈٹرمپ کو ٹیلی فون سے متعلق ایک سوال پر جوش ارنسٹ نے کہا کہ ٹرمپ اور نوازشریف کی بات چیت سے متعلق حکومت پاکستان کا اعلامیہ پڑھا ہے، لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا، اس معاملے کی وضاحت کیلئے نومنتخب صدر ٹرمپ کی ٹیم سے بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 588459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش