0
Sunday 4 Dec 2016 16:24

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا دورہ کلاچی، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا دورہ کلاچی، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے چار ہزار سولر ٹیوب ویلز لگائے جا رہے ہیں۔ جن میں سے چھ ٹیوب ویل کلاچی میں لگائے جائیں گے۔ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت اپنے حصے کے چالیس ارب روپے وفاق کو دے چکی ہے جبکہ وفاق نے اپنے حصے کے اس پراجیکٹ کیلئے 80 ارب روپے دینے ہیں۔ اس پراجیکٹ کیلئے عملی کام خیبر پختونخوا نے کیا ہے، اس کیلئے ہم نے وفاق سے سمجھوتہ کیا ہے، ہم باتیں نہیں کرتے عملی کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اپنی آمد کے بعد وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کلاچی میں اسرار شہید کینال کا افتتاح کیا اور سابق وزیر قانون خیبر پختونخوا شہید اسرار اللہ خان گنڈہ پور کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر تحصیل کلاچی کے لئے سٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کی 76 تحصیلوں میں سے 50 تحصیلوں کے اندر کھیل کے میدان بنا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں ترقیاتی کام شروع ہیں۔ لوگوں کو معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ سی پیک مغربی روٹ ڈیرہ سے گزر رہا ہے۔ جنوبی اضلاع ہری پور اور پشاور میں ایک ایک صعنتی زون بنایا جائے گا۔ لوگوں کو صحت کی سہولت کیلئے 18 لاکھ مستحقین میں انصاف صحت پروگرام کے کارڈ دیئے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان کارڈز کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے تحت اب ہر مستحق تین لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کی صحت کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں منتخب ممبران بااختیار ہیں اور وہ پٹوار خانوں میں جاکر جائزہ لیں کہ عوام کو حکومت کی مہیا کی گئی سروسز مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 588660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش