0
Wednesday 14 Dec 2016 15:56

بلدیہ فیکٹری کیس، عبدالرحمان عرف بھولا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بلدیہ فیکٹری کیس، عبدالرحمان عرف بھولا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو 19 دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمان بھولا کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سانحہ بلدیہ کیس میں مطلوب ہے، تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کیا جائے۔ فاضل جج نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر راجا جہانگیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت نے ایس ایس پی سطح کا تفتیشی افسر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس ہائی پروفائل کیس میں نااہل ترین تفتیشی افسر تعینات کیا گیا ہے۔

جس پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کی تفتیش کیلئے سینئر افسر کی تعیناتی کیلئے متعلقہ ڈی آئی جی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ بعد ازں عدالت نے عبدالرحمان عرف بھولا کو 19 دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ کیلئے ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رحمان بھولا نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، فیکٹری میں آگ میں نے نہیں بلکہ اصغر بیگ نے لگائی تھی۔ واضح رہے کہ عبدالرحمان بھولا کو تھائی لینڈ سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے گزشتہ روز کراچی لایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 591627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش