0
Monday 19 Dec 2016 07:26

پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے یو ٹرنز کا تسلسل دھرنا سیاست کے انجام کی خبر دے رہا ہے، چوہدری حامد حمید

پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے یو ٹرنز کا تسلسل دھرنا سیاست کے انجام کی خبر دے رہا ہے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا گروپ بتدریج اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے یو ٹرنز کا تسلسل ان کی بے اصول سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت الزامات اور منفی انداز سیاست کے بجائے تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، لیگی حکومت نے ساڑھے 3 سال کے عرصہ میں ورثے میں ملے ہوئے مسائل اور بحرانوں کو احسن طریقہ سے نمٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو پاکستان کے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے، الیکشن میں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو دھرنوں کی نظر کرنے والوں کا 2018 کے الیکشن میں عوام کٹرا احتساب کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے امیدواروں نے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی بجائے اپنا سارا وقت دھرنوں اور ناچ گانا میں گزار دیا۔
خبر کا کوڈ : 592749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش