0
Wednesday 28 Dec 2016 09:16

مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کا پیلٹ گن سے بینائی کھونے والے افراد کی تفصیل طلب

مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کا پیلٹ گن سے بینائی کھونے والے افراد کی تفصیل طلب
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ گذشتہ 5 ماہ کے پُر تناؤ حالات کے دوران، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں سے آنکھوں کی بینائی کھونے والے افراد کی تفصیلات کمیشن کے سامنے پیش کرے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام تر تفصیلات کمیشن کے آفس میں 3 فروری 2017ء تک جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ کمیشن نے متاثرین اور ان عام شہریوں کو بھی کمیشن کے ساتھ رجوع کرنے کیلئے کہا ہے، جو اس سلسلے میں کوئی جانکاری رکھتے ہوں۔ پیلٹ گنوں کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی کھونے والے افراد کے بارے میں میڈیا میں آئے رپوٹوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، جموں و کشمیر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) بلال نازکی نے کشمیر صوبے کے تمام دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے تمام متاثرین کی تفصیلی رپورٹ کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ اس سلسلے میں آج  اسٹیٹ ہیومین کمیشن نے ایک آڈر زیر نمبر SHRC/2016/PS/19 اجراء کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر کے دس ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے، کہ وہ پیلٹ گن سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے افراد کے بارے میں تمام تر جانکاری کمیشن کو پیش کریں۔

ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں مفصل رپورٹ 3 فروری ء2017 تک کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن نے مزید کہا ہے کہ متاثرین اور وہ شہری بھی کمیشن کو اس سلسلے میں مفید معلومات فراہم کر سکتے ہیں، وہ بھی اپنے طور کمیشن کے ساتھ رجوع کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران چودہ سو سینتالیس نوجوانوں میں سے ایک سو اکتیس آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ پیلٹ لگنے سے سات افراد دونوں آنکھوں کی بینائی، ساتھ ہی ساتھ ستتھر ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں حزب المجاہدین کے عسکری کمانڈر برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شروع ہوئی احتجاجی لہر کے دوران قابض فورسز کی طرف سے مظاہرین پر استعمال کئے گئے چھروں کے استعمال سے، جہاں سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے وہیں ایک سو اکتیس نوجوان  آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 595007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش